29 جنوری، 2016، 1:14 PM

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن/ 90 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن/ 90 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

پاکستان میں جامشورو میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانے کے باعث کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا اور شہر کے 90 فیصد حصے میں بجلی غائب ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جامشورو میں ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرجانے کے باعث کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا اور شہر کے 90 فیصد حصے میں بجلی غائب ہوگئی.

پاکستانی  وزارت پانی وبجلی کے حکام کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے دھند کی وجہ سے جامشورو میں 500 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، جس کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔حکام کے مطابق 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بحال کردی گئی ہے، جس سے کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹرانسمیشن لائنز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترسیلی نظام کا حصہ ہیں۔ ادھر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے۔الیکٹرک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ 'ان کی ٹیمیں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہی ہیںحکام کے مطابق 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کو چیک کیا جارہا ہے، اگر کوئی بڑی خرابی ہوئی تو بجلی کی بحالی میں 7-6 گھنٹے لگیں گے، دوسری صورت میں 3-2 گھنٹے میں بجلی بحال کردی جائے گی۔

News ID 1861421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha